Posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

Image
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا امکان، حالات بہتر ہونے پر منی  بجٹ  میں تنخواہیں اور پنشنز بڑھائی جاسکتی ہیں،  آئی ایم ایف  نے بھی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ  وفاقی بجٹ  میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں اور پنشنز میں آضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل  نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے تنخواہیں اور پنشن میں آضافے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جاسکتی ہے جبکہ  آئی ایم ایف  نے بھی اسکی حمایت کی ہے۔ آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں تو حکومت درآمدات میں پانچ فیصد سرچارج لگا کر پیسے اکٹھے کر سکتی ہے جس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے یہ اضافہ منی  بجٹ  میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حکومت نے تنخواہوں اور پنشن

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے نیا فلائٹ شیڈول جاری

Image
 بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے نیا فلائٹ شیڈول جاری، 10 جون تک ملکی اور غیر ملکی 79 پروازیں چلائی جائیں گی، نئے شیڈول کے تحت 79 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے نیا فلائٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کے ایس او پیز میں تبدیلی کے بعد پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ آئندہ ہفتے قومی ایئر لائن کے ذریعے ساڑھے 13 ہزار جبکہ غیر ملکی ایئر لائنز سے ساڑھے 6 ہزار سے  زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو گی۔ 10 جون تک ملکی اور غیر ملکی کل 79 پروازوں چلائی جائیں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن 52 پروازوں کے ذریعے ساڑھے 13 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپس لائے گی۔ جبکہ غیر ملکی ایئرلائنز کی 27 پروازچلائی جائیں گی۔ غیر ملکی ایئرلائنز  سعودی عرب  سے 13 اور  متحدہ عرب امارات  سے 34 پروازیں چلائیں گی۔  سعودی عرب  سے ساڑھے 4 ہ

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے کمزور پڑنے کے دعوے مسترد کر دیے

Image
 عالمی ادارہ صحت نے  کورونا  وائرس کے کمزور پڑنے کے دعوے مسترد کر دیے۔ اطالوی ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا تھا کہ  کورونا  وائرس اب پہلے جیسا جان لیوا نہیں رہا،  کورونا  کی دوسری لہر کا انتباہ  اٹلی  میں غیرضروری خوف پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے  کورونا  وائرس کی شدت میں کمی اور وائرس کے کمزور پڑ جانے سے متعلق تمام تر دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ Add caption خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ  کورونا  وائرس اب جان لیوا نہیں رہا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی وبائی امراض کی ماہر ماریا وین کیرکوف کا کہنا ہے کہ وائرس کے منتقل ہونے کی اہلیت کے اعتبار سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ شدت کے لحاظ سے بھی اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا تھا کہ  کورونا  وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا جتنا عالمی وبا کے آغاز پر تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلان کے سین ریفائل اسپتال کے سربراہ  ڈاکٹر  ال

کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والی ایئر ہوسٹس انم خان کے گھر میں سوگ

Image
بیٹا تم نے روزہ کیوں رکھا ہے، جس پر انم خان نے جواب دیا کہ پاپا میں شام کو پونے چھ بجے تک واپس آ جاؤں گی، اور سوا چھ بجے تک گھر پہنچ جاؤں گی، ان شاء اللہ افطاری ساتھ ہی کریں گے   کراچی  طیارہ حادثے میں  شہید  ہونے والی ایئر ہوسٹس انم خان کے گھر میں سوگ۔ بیٹا تم نے روزہ کیوں رکھا ہے، جس پر انم خان نے جواب دیا کہ پاپا میں شام کو پونے چھ بجے تک واپس آ جاؤں گی، اور سوا چھ بجے تک گھر پہنچ جاؤں گی، ان شاء اللہ افطاری ساتھ ہی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق  کراچی  میں حادثے کا شکار ہونے والی  پی آئی اے  کے طیارے کی ایئر ہوسٹس انم خان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں  شہید  ہونے والی ایئر ہوسٹس انم خان کے اہل خانہ اپنی جواں سالہ بیٹی کی ناگہانی موت کا یقین نہیں کر پا رہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی بھی انم کے فون کا انتظار ہے۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انم خان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے صبح اٹھ کر سحری کی اور اس کا موڈ بے حد خوشگوار تھا۔ انم خان کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی سحری کرنے کے بعد دوبارہ سوگئی اور

Cheese - Aik Sehat Bakhash Giza

Image
تقریباً 8ہزار سال سے دنیا بھر میں دودھ کے ذریعے مختلف قسم کا پنیر تیار کیا جا رہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ،مائع شکل میں دودھ کی خریداری میں کمی جبکہ دودھ سے بننے والی مصنوعات مثلاً پنیر کی خرید وفروخت میں اضافہ قابل غور ہے ۔یہ اضافہ گزشتہ 40برسوں کے دوران ،دودھ کی کھپت میں 50فیصد اضافے کی وجہ بنا۔ واضح رہے کہ زیادہ تر ڈیری مصنوعات مثلاً دہی ،پنیر وغیرہ گائے کے دودھ سے ہی تیار کی جاتی ہیں ۔پنیر تیار کرنے کے لئے دودھ میں سے سارا پانی نکال لیا جاتا ہے ۔دودھ سے پنیر کی تیاری کا عمل پروٹین کی وافر مقدار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو صحت کے لئے نہایت مفید بنانے کا باعث بھی بنتاہے۔ پنیرکی فائدہ مند اقسام 2012ء میں ہونے والے سروے نتائج کے مطابق ،برطانیہ میں ایک فرد سال بھر کے دوران اوسطاً 34پونڈ پنیر استعمال کرتا ہے ۔ تاہم اس کے باوجود اکثر لوگ پنیر کو صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہیں کیونکہ اس کی ایک وجہ بڑھتا کولیسٹرول ہے ۔اگر چہ یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ پنیر کی تمام تر اقسام صحت کے لئے مفید نہیں ہوتیں لیکن ایسا پنیر کی ہر قسم کے ساتھ نہیں ۔ترقی

پنجاب حکومت نے کاروباری طبقات کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا

Image
  پنجاب  حکومت نے کاروباری طبقات کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،  پنجاب  بھر میں کل پیر سے جمعرات تک بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات  کار  بڑھانے کا امکان ہے، اوقات  کار  شام 5 سے بڑھا کر رات 10بجے کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب  حکومت نے عیدالفطر کے موقع پرکاروباری طبقات کو ریلیف دینے پر  غور شروع کر دیا ہے۔ جس سے تاجربرادری اور کاروباری طبقات کاروباری سرگرمیوں کے  نقصان  کو کچھ پورا کرسکیں گے۔ اس حوالے سے تاجروں اور حکومت کے درمیان مشاورتی عمل مکمل ہوگیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل پیر سے جمعرات تک بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات  کار  بڑھا دیے جائیں۔ خریداری کے اوقات  کار  شام 5 سے بڑھا کر رات 10بجے کر دیے جائیں گے۔ دوسری جانب   پنجاب   حکومت نے مزید درجنوں صنعتیں اور   کاروبار   کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کل پیر سے 26 سے زائد صنعتیں اور ان سے منسلک  کاروبار  کھولے جاسکیں گے۔ محکمہ صنعت وتجارت نے لاک ڈاؤن سے  استثنیٰ  کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ انڈسٹریز

انٹرنیٹ پر ہوم ورک کی منڈی: پاکستانی نوجوان جو غیر ملکی طلبہ کو پاس کرواتے ہیں

Image
آپ نے سنا ہی ہو گا کہ انٹرنیٹ پر سب دستیاب ہوتا ہے، چاہے مصنوعات  ہوں یا خدمات۔ ایسی ہی ایک سروس سینکڑوں پاکستانی نوجوان بیرون ممالک میں زیرِ تعلیم طلبہ کو دے رہے ہیں جس میں وہ اُن کا ہوم ورک کرتے ہیں اور اچھے گریڈز حاصل کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان روزگار کی تلاش اور اپنی ذاتی زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے پڑھائی کو ضروری وقت نہیں دے پاتے۔ ایسے میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں موجود کچھ افراد نے اُن کے کورس ورک کی تکمیل کو اپنا پیشہ بنا لیا ہے۔ لیکن اسے ادبی بے ایمانی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف دھوکہ دہی ہے بلکہ اس کی بدولت تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ادُھورا رہ جاتا ہے۔ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کا سہارا 27 سالہ ایمن حیدر 2015 سے اپ ورک اور پیپل پر آور جیسی ویب سائٹس کے ذریعے اکیڈمِک رائٹنگ کر رہی ہیں۔ وہ بزنس مینجمنٹ، انگریزی ادب اور میڈیکل سے متعلق موضوعات پر لکھ کر طلبہ کو اچھے نمبر دلوا چکی ہیں۔ انھیں ان کے ایک کزن نے یہ کام سکھایا اور پھر وہ خود سے اس پیشے میں طلبہ کا ہوم ورک کرنے کے لیے آرڈر وصول کرنے لگیں۔ وہ