حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا
حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا، وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بانو بازار، انار کلی بازار،نیلا گنبد کی ملحقہ
مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
اپنے بیان میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں کا جائزہ لینے کیلئے نکلا ہوں، مارکیٹیں کھولنے کے حق میں تھا لیکن موجودہ صورتحال نے انتہائی پریشان کیا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے
دکانداروں کی اکثریت نے ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا، اگر صورتحال یہی رہی تو ایک دوروزمیں سخت ترین فیصلے کرنے پڑیں گے۔
وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر آج رات جامع رپورٹ بنائیں گے۔
ملک میں مارکیٹیں دوبارہ بند کرنے پر بھی غور کیا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار336 ہو گئی جبکہ 737 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کے خطرات
موجود ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ13ہزار225مریض ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار610ہے، خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد 5ہزار21ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد2ہزار158ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں475،آزاد کشمیر میں88افراد وائرس سے متاثرہیں، تا ہم دوسری جانب ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 812 ہو گئی ہے۔
Comments
Post a Comment