Skip to main content

لاہور،ایک خاندان کے 17 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی





لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اپریل2020ء) لاہور میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔لاہور کے 15 سے زائد علاقوں میں زیادہ کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں کورونا کے مزید کیسز نکل کر آ رہے ہیں۔لاہور کے علاقے فرخ آباد میں کرونا کے مزید 17 کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایک ہی خاندان کے 6 مرد ۔6 خواتین اور 5 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس کے شکار افراد کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بعد ازاں مرد حضرات کو ایکسپوسینٹر منتقل کیا جائے گا۔خاندان کے تین افراد نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تھا۔جس کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے۔
سترہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد چارگلیاں سیل کردی گئے ہیں۔
متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔قبل ازیں لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی جس کے بعد گھر کے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، گھر کی خواتین کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مردوں کو ایکسپو سینٹر مں موجود فیلڈ اسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ٹاؤن شپ کے ڈی ٹو سیکٹر کی گلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری گلی میں جراثیم کش سپرے کروانا شروع کر دی ہے ۔ اس کےعلاوہ گلی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے کہ کل ختم ہونےو الے لاک ڈاؤن میں یکم مئی تک توسیع کر دی جائے ۔ اس بارے میں ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری دفاترمیں کام کی مشروط اجازت اور ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دیئے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ تجویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
لاہور،ایک خاندان کے 17 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی


Comments

Popular posts from this blog

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی