برلن اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء جانوروں پر کیے گئے ابتدائی تجربات کامیاب ہونے کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ایک ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق جرمن حکام کی طرف سے اس ویکسین کے جانوروں پر کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ کامیاب ہونے کی صورت میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں انسانوں پر تجربات شروع کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ شروع کرنے کی منظوری جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین نے دی ہے۔ ابتدا میں دو سو صحت مند افراد پر اس کا آزمائشی استعمال کیا جائے گا۔ ان افراد کی عمریں اٹھارہ سے پچپن برس کے درمیان ہیں۔ جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین کے مطابق نئی مدافعتی ویکسین مائنز میں قائم دوا ساز ادارے بائو ٹیک نے تیارکی ہے۔جرمن ادارے کے مطابق دنیا میں یہ چوتھی ویکسین ہے جو کووڈ انیس کی وبا کے لیے تیار کی گئی ہے۔
جرمن ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویکسین کے آزمائشی عمل کے نتائج پر ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بائیو ٹیک ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین کے خلاف مدافعتی ویکسین سازی میں یہ ادارہ بھی کئی ماہ سے میدانِ عمل میں رہتے ہوئے تحقیقی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی تیار کردہ ویکسین کا نام BNT162 رکھا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں بین الاقوامی شہرت کے انتہائی بڑے دوا ساز امریکی ادارے فائزر کا تعاون بھی بائیو ٹیک کو حاصل رہا ہے۔ اس ویکسین کے ٹیسٹ امریکا میں بھی کیے جائیں گے۔ امریکی حکام نے بھی اس کے انسانوں پر آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی