سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے

 سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی فونک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں کر دی جائیں۔
سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا حکم ..
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے دو فلائٹس ہفتہ وار چلا رہا ہے، حکومت کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو واپس لانا ہے، سعودی عرب میں 15 ہزار 500 پاکستانی فورا وطن لوٹنا چاہتے ہیں اگلے فیز میں سعودی عرب کیلئے پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
زلفی بخاری نے مزید کہا ہے کہ کوشش ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں کر دی جائیں، ہمارے پاس ہفتہ وار 6 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعداد 8 ہزار تک کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں،سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا فرمان جاری کیا ہے. پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب ہر ہفتے یہ پروازیں آئیں گی۔ تاہم اگر کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو پھر ہوسکتا ہے کہ اس شیڈول میں بھی تبدیلی کرنا پڑے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ فی الحال ہمیں سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہمارے لوگوں کا خیال رکھا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں وطن واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ ہے۔ ان میں بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔ ان کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لانا ہے جبکہ سعودی عرب سے 70 میتوں کو بھی واپس لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث دنیا کے تمام ہی ممالک نے فضائی آمد و رفت بند کر دی تھی، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی کئی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان ان پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ اب تک امارات اور دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی کچھ تعداد وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا