پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی کا امکان

 پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی کا امکان۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں کلورکوئن اور دیگر اینٹی وائرل ادویات کے کلینیکل ٹرائلز کامیاب ہو جانے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے توقع ظاہرکی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں کلورکوئن اور دیگر اینٹی وائرل ادویات کے کلینیکل ٹرائلز کامیاب ہو جائیں گے جو کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی ہو گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی کا امکان
منگل کے روز نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلوروکوئن اور دیگر اینٹی وائرل ادویات کے کلینیکل ٹرائلز لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ڈاکٹڑ جاوید اکرم کی زیر نگرانی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فرانس میں 1063 مریضوں کے کلینیکل ٹرائلز کی کامیابی کی شرح 93 فیصد رہی ہے۔ ڈاکرع عطا الرحمٰن کے مطابق ٹاسک فورس نے کراچی یونیورسٹی کے ورالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ایک ٹیسٹنگ سنٹر قائم کیا ہے جہاں انہیں کراچی کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کے لوگوں کی مثبت علامات کے ساتھ 25 تا 30 فیصد سیریس رپورٹس ملی ہیں۔
ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ نیشنل کمانڈ سنٹر ایسے تمام علاقوں کی باقاعدہ نشاندہی اور نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 742 جبکہ اموات 322 ہو گئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14742 ہو گئی ہے جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار969 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق منگل کی صبح 8 بجکر 30 منٹ تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5640 تک پہنچ گئی، سندھ میں 4956 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1984 جبکہ اسلام آباد میں 261 ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں 853، گلگت بلتستان میں 320، اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہو چکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا