دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، عرب بزنس کلب کے صدر حمدان المرشدی کے مطابق دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹ کو کمرشل فلائٹ آپریشن کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، لوگوں کیلئے فاصلے پر نشستیں لگا دی گئیں، خصوصی ہدایات والی اسکرینز اور بورڈز بھی نصب کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عرب بزنس کلب کے صدر حمدان المرشدی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں: انہوں نے اپنی پوسٹ پر کئی تصاویر جاری ہیں، جن میں دبئی ائیرپورٹ پر کرونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کیلئے کیے گئے مختلف اقدامات دکھائے گئے۔ پوسٹ پر ایک صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں حمدان المرشدی کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ دبئی ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا جلد دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے دبئی ائیرپورٹ...
Comments
Post a Comment