Benefits of Eating Pear

Pear, Immature, Fruit, Growth
آج کل ہڈیوں کے امراض عام ہو چکے ہیں۔ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے اور بھر بھرے پن کے مرض (OSTEOPOROSIS) سے محفوظ رکھنے کے لئے ماہرین کی تجویز کردہ کیلشیم کی مقدار لینا ضروری ہے۔ ناشپاتی کیلشیم کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں بہت مدد دیتی ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ ایک سیب روزانہ کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں ،اب ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ناشپاتی کا کھانا بھی کئی امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے کئی اقسام کے مفید پھل پیدا کیے ہیں اور ہر پھل میں بے شمار طبی فوائد رکھ دیے ہیں ،اس لئے روز مرہ کی غذاؤں میں استطاعت کے مطابق پھل بھی ضرور شامل کرنے چاہییں۔
دوسرے پھلوں کی طرح ناشپاتی بھی ایک مفید ولذیذ پھل ہے ۔اس کی کئی قسمیں ہیں ۔میٹھی ناشپاتی کو سیب سے اچھا سمجھا جاتا ہے ،اس لئے کہ یہ نزلے کو ختم کرتی ہے ۔

پیاس بجھاتی ہے ۔
اس میں نشاستے  کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے ۔یہ معدے کو طاقت بخشتی اور صفرے کی زیادتی کو ختم کرتی ہے۔ ناشپاتی قے کو روکتی ہے ۔اس کو نچوڑ کر اس کے رس کو پکا کر جما لیا جاتا ہے ،یہ دستوں کو روکتاہے۔ ناشپاتی میں سوڈیئم ، پوٹا شیئم ، شکر ، فاسفورس ، لحمیہ(پروٹین) اور حیاتین ج (وٹامن سی)ہوتی ہے۔ نرم گودے والی ناشپاتی کو”بگوگوشہ“ کہتے ہیں ،اسے بچے پسند کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ عام ناشپاتی سے زیادہ نرم ہوتی ہے اور آسانی سے چبائی جاسکتی ہے ۔

ناشپاتی کو چھلکے سمیت کھانا چاہیے ۔اس لئے کہ اس کے چھلکے میں بھی کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق ناشپاتی خود دیر سے ہضم ہوتی ہے ۔یہ بھوک بڑھاتی ہے ۔ناشپاتی کے رس میں شکر مل کر پینے سے صفراوی سر کے درد کے لئے مفیدہے ۔ناشپاتی سے تیار کردہ زعفرانی مربا خونی بواسیر میں مفید بتایا جاتا ہے ۔ناشپاتی کے رس میں کالی مرچ اور نمک چھڑک کر پینے سے بد ہضمی دور ہوتی ہے اور کھانے سے بے رغبتی جاتی رہتی ہے۔
Pear Blossom, Pear, Blossom, Bloom

مغربی ممالک میں ناشپاتی جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے والا مفید ٹانک سمجھا جاتاہے ۔جن خواتین کی جلد خشک اور روکھی پھیکی ہو، انہیں ناشپاتی کھانا چاہیے ۔ناشپاتی ہضم کے نظام کی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے ۔یہ ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ مٹاپے کو بھی کم کرتی ہے ۔ناشپاتی کی شکل دل سے ملتی جلتی ہے ،اس لئے اسے دل کو تقویت پہنچانے میں بھی مفید قرار دیا گیا ہے ۔

تمام پھلوں کی طرح اس میں بھی گلو کوس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے یہ جسم کو توانائی فراہم کرتی اور تھکن کے احساس کو ختم کرتی ہے۔ ناشپاتی کے پاؤڈر سے دست آنا بند ہوجاتے ہیں ۔سفوف کو زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد مندمل ہوجاتے ہیں ۔ناشپاتی کے درخت کی لکڑی کی راکھ کھانے سے زخم جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
کولیسٹرول میں کمی
ناشپاتی میں ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ،جو جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی لا کر امراض قلب سے تحفظ دیتاہے ۔


ریشے سے بھر پور اس پھل کو کھانے سے فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتاہے ۔
سرطان سے تحفظ
ناشپاتی میں موجود ریشہ ایسے نمکیات کی روک تھام کرتا ہے ،جو آنتوں کے سرطان کا خطرہ بڑھاتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق جو خواتین روزانہ ایک ناشپاتی کھاتی ہیں ،ان میں سینے کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔
مٹاپے سے نجات
جو افراد روزانہ ناشپاتی کھاتے ہیں ،ان میں موٹا ہونے کا امکان 35فیصد کم ہو جاتاہے۔


ناشپاتی ریشے اور وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ،جو جسمانی وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بھوک بھگائے اور شوگر سے بچائے
سیب اور ناشپاتی میں ریشے دار (فائبر) اجزاء پائے جاتے ہیں ۔یہ اجزاء خون میں شکر کی مقدار کو معمول پر رکھنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ناشپاتی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس مرض کا خطرہ بھی کم ہو سکتاہے۔


Food, Fresh, Fruit, Green, Isolated
فائٹو نیوٹریئنٹس اور ناشپاتی
ناشپاتی میں فائٹو نیوٹریئنٹس (Phytonutrients) کی بہتات ہوتی ہے جن میں بہت سے مفید فلے وینوئڈز (Flavonoid) شامل ہیں ۔یہ پورے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ جسم میں فری ریڈیکلز کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔
ناشپاتی وزن گھٹائے
ایک درمیانے درجے کی ناشپاتی میں صرف 100کیلوریز پائی جاتی ہیں ۔


اس میں موجود فائبر کافی دیر تک بھوک کو دبائے رکھتی ہے ۔ناشپاتی میں بعض ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو وزن کو بڑھنے نہیں دیتے اور کم کیلوریز چکنائی جمع نہیں ہونے دیتی ۔ایک تجربہ ہی کرکے دیکھ لیجئے کہ دوپہر کے کھانے میں ناشپاتی استعمال کیجئے تو اول آپ کم کھائیں گے اور دوم دوسری مرتبہ بھوک بھی دیر سے لگے گی۔
Pears, Pear, Fruit, Vitamins, Healthy
ناشپاتی کے فوائد
مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتی ہے۔

دانتوں کو گرم وٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے ۔معدے کو درست رکھتی اور منہ کی بوکو دور کرتی ہے ۔پرانے قبض کا خاتمہ کرتی ہے ۔سانس کے مریضوں کو فائدہ دیتی ہے ۔ناشپاتی کا رس بواسیر میں پینا مفید ہے ۔ناشپاتی جگر کی سوزش کو دور کرتی ہے ۔کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے ۔ناشپاتی باقاعدگی سے کھائی جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے ۔اسے کھانے سے بال مضبوط ہو جاتے ہیں ۔
بخار میں ناشپاتی کھانا مفید ہے ۔سرطان کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے ۔ناشپاتی کا پھول مفرح قلب ہے۔ بزرگ کہتے ہیں کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ اس سے ہر قسم کی توانائی اور بیماریوں سے تحفظ ملتاہے۔ اپنی غذائیت کی وجہ سے مغرب میں ناشپاتی کو توانائی کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ذائقے کے ساتھ ساتھ ان میں کئی طرح کے ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا