سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے
سعودی حکومت نے کمپنیوں کو غیر ملکیوں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی فونک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے دو فلائٹس ہفتہ وار چلا رہا ہے، حکومت کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو واپس لانا ہے، سعودی عرب میں 15 ہزار 500 پاکستانی فورا وطن لوٹنا چاہتے ہیں اگلے فیز میں سعودی عرب کیلئے پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا ہے کہ کوشش ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں کر دی جائیں، ہمارے پاس ہفتہ وار 6 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعداد 8 ہزار تک کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ...